برمنگھم ( نمائندہ خصوصی) پاکستانی خواتین کر کٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سیمی فائنل میں جانے کا آپشن بہت کم ہے، آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتنے کے لئے میدان میں جائیں گے، انہوں نے ملک ویمنز کرکٹ لیگ کا مطالبہ بھی کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے آئندہ اچھا پرفارم کریں گے۔ بھارت کےخلاف میچ ہمیشہ بہت جوش والا ہوتا ہے ، ہم نے بہترین کھیل پیش کرنےکی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو ملک میں ہونے والی خواتین کر کٹ لیگ کے انعقاد سے فائدہ ہوا ہے، پاکستان میں بھی خواتین کی ہاکی لیگ کا انعقاد ہونا چاہئے اس سے ہماری خواتین کھلاڑیوں کو محنت کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانے میں مدد ملے گی اور کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا، ایک مضبوط ٹیم کی تیاری میں خواتین کر کٹ لیگ اہم ثابت ہوسکتی ہے۔