کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کی چھ ٹیموں کو فروخت کرنے کے لئے دلچسپی رکھنے والے بز نس ہائوسسز سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔ پی سی بی نے پیر کو اعلان کیا کہ فرنچائز سب سے بڑی بولی دینے والی پارٹی کو دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کئی بینک، سافٹ ڈرنکس اور دیگر بڑی کمپنی فرنچائز کو خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ پہلی جونیئر لیگ چار اکتوبر سے لاہور میں ہوگی۔ ٹیموں کے فروخت کے حقوق کے لئے بارہ شہروں کا اعلان کیا گیا جن میں سےچھ کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔ شہروں میں ایبٹ آباد، بہاولپور، گوادر ،گوجرنوالہ ، حیدرآباد، مردان، ظفر آباد، رحیم یار خان، راول پنڈی، سیالکوٹ، سکھر اور زیارت شامل ہیں۔ جونئیر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔