اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے سابق وزیراعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ وہ مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں، عمران خان اسمبلی میں آئیں اور فرح گوگی، ندیم بابر سمیت اپنے تمام ساتھیوں کی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی دونمبری اس بات سے واضح ہوگئی ہے کہ گیارہ ارکان کے اسپیکر نے استعفے منظور کئے جنہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔