• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کے مطابق ایکشن لیکر اس فتنے کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں، نواز شریف

لندن(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکومت سےکہا کہ قانون اور آئین کےمطابق ایکشن لیکرفتنےکی فتنہ بازی ہمیشہ کیلئے ختم کریں،وقت آئے گا جب ثاقب نثار کو سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نےکہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد آیا ہے، مکمل ثبوت اور حقائق کے ساتھ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا ہے، ہمارے زمانے میں واٹس اپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی، جے آئی ٹی نے فٹا فٹ آنکھ جھپکتے ہی اپنی جعلی رپورٹ بنادی تھی جبکہ فارن فنڈنگ کیس کی 8 سال تفتیش ہوچکی ہے، سب کچھ سامنے آیا ہے۔عمران خان قوم کو درس دیتا تھا کہ دیانت دار اور ایماندار ہوں، چوری نہیں کرتا، عمران خان کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا اور سب سے بڑی تاریخ کی چوری ثابت ہوگئی ہے، سب سے بڑی منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی ہے، یہ کہتا ہے تھوڑی سی منی لانڈرنگ کرلی تو کیا ہوا، اس کو پتہ تھا کہ اس نے بہت بڑی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے، اس لیے بار بار کہتا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے۔ عمران خان نے غیر ملکیوں سے پیسا لیا، غیر ملکیوں سے پیسا لیں گے تو غیر ملکی ایجنڈا ہی نافذ کریں گے، عمران خان نے پاکستان کی معیشت، معاشرہ اور سیاست تباہ کر کے رکھ دی، ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی، دن بدن ترقی ہو رہی تھی۔

اہم خبریں سے مزید