• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پرانی اور غیرمعیاری بسیں چلانے پر نجی کمپنی کا اڈہ سیل

پشاور (جنگ نیوز) کمشنر پشاورریاض خان محسود کی زیرِ صدارت مسافر اڈوں میں مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس عوامی شکایات پر پرانی اور غیر معیاری بسیں چلانے پرنجی کمپنی کا اڈہ سیل کرنے کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود جو کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی زیرِ صدارت سرکاری اور نجی مسافروں اڈوں میں مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق ، سیکرٹری آر ٹی اے اکبر افتخار ،اسسٹنٹ کمشنر پشاور عبید ڈوگر اور پشاور کے تمام سرکاری اور مسافر اڈوں کے منتظمین نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے تمام مسافر اڈوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس کی روشنی میں عوامی شکایات پر پرانی اور غیر معیاری بسیں چلانے پر ڈائیو اڈہ سیل کرنے کے احکامات جاری کردیں گئے سرکاری جبکہ نجی اور سرکاری بس اڈوں میں مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے، اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرمینل پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی کمیٹی اور روزانہ اچانک بس اڈوں کے دورے کرنے اور غیر معیاری سہولیات کی فراہمی کی صورت میں اڈے سیل کرنے منیجر کو جیل بھیجنے اور مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے احکامات جاری کیے اس کے علاوہ چارسدہ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے لئے چارسدہ بس اسٹینڈ کو نیو جنرل بس ٹرمینل منتقل کرنے کے لئے کمیٹی کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں تمام اڈوں میں کرونا ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ،شکایات سیل قائم کرنے ، ڈرائیوروں سمیت تمام اسٹاف کو وردیاں فراہم کرنے ،سفر سے قبل ڈرائیوروں کے بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرنے ، تمام مسافر اڈوں بھکاریوں کے داخلے پر پابندی ، واک تھرو گیٹ اور سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کی ہدایات بھی جاری کردی گئی اس کے علاوہ کمشنر پشاور نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیمطابق ازسرنو کرایہ مقرر کرنے کے لئے بھی سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایات جاری کیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ کسی کو بیجا تنگ نہیں کیا جائے گا معیاری سروس والے اڈوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کو انتظامیہ کی جانب سے اسناد کے علاوہ نقد انعامات بھی دیں جائیں گے جبکہ غیر معیاری سروس کی۔صورت میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
پشاور سے مزید