پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان سٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی نے امسال پاکستان کی پلاٹینم جوبلی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے بتایا کہ 10، اگست کو "قیام پاکستان کا جواز اور اس کے استحکام" پر آن لائن ویبینار ہوگا۔14اگست کو پشاور یونیورسٹی کانوکیشن ہال کی بڑی تقریب میں ڈائریکٹر کی قیادت میں عملے کے اراکین شریک ہونگے۔ اسی دن پاکستان سٹڈی سینٹر کی عمارت پر قومی پرچم لہرا کر اس کو سجایا جائے گا۔ اس کے علاوہ تحقیقی مقالوں کی نمائش بھی ہوگی۔ 14 اور 15 اگست کو سینٹر کی عمارت پر چراغاں کیا جائے گا جبکہ 17 اگست کو ڈاکٹر فخرالاسلام اکادمی ادبیات کی آزادی تقریب کی صدارت بھی کریں گے