کراچی (نیوز ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ مقرر کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں6افسران سمیت یکم اگست کو بلوچستان میں جام شہادت نوش کر گئے تھے۔