کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے24امام بارگاہوں کوانتہائی حساس جبکہ23کوحساس قراردیا گیا ہے یکم تا دس محرم الحرام کے دوران57ام بار گاہوں میں مجالس جبکہ20تکیہ خانوں میں زنانہ مجالس ہونگی دس محرم تک 7سو30مجلس ہونگی جس کیلئے سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئےسات محرم کے جلوس کیلئے تین ہزار پولیس اوایف سی کے دوہزار جبکہ یوم عاشور کیلئے پانچ ہزار پولیس اور دو ہزار سے زائد ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات کئے جائے گئے باہر سے آنے والے جلوسوں کو فل سیکورٹی میں لایا جائے گا ہیلی کاپٹرز سے بھی نگرانی کی جائے گی پاک آرمی اسٹیڈ بائی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں تمام امام بارگاہوں پر مستقل گارڈ ز تعینات ہے جبکہ دوران مجالس تمام اما م بارگاہوں میں اور تکیہ خانہ جات میں اضافی آفیسران ونفری لگائی جارہی ہے ۔اسکے علاوہ امام بارگاہوں اور تکیہ خانہ جات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر ناکہ پیکٹ پر مشتمل 69مقامات پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے 24امام بارگاہوں کوانتہائی احساس جبکہ23کو احساس کرار دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ یکم تا دس محرم الحرام کے دوران57ام بار گاہوں میں مجالس جبکہ20تکیہ خانوں میں زنانہ مجالس ہونگی روانہ 72مجلس جبکہ دس محرم تک730مجالس ہو نگیجن کیلئے 23سو اہلکاروں کی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ 7محرم الحرام کے جلوس کیلئے تقریباً 3ہزار پولیس اہلکار اور افیسران تعینات ہونگے 9محرم الحرام کو اہل تشیع حضرات مچ سے ہزارہ ٹاؤن ،بروری یوم عاشورہ میں شرکت کیلئے آئینگے جن کیلئے علیحدہ سیکورٹی اقدامات کئے جائیں گے اور فوج کو سٹینڈ بائی رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ یوم عاشورہ کے دن کل تقریباً5200پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے جلوس کے راستوں کو مکمل سیل کر کےخاردار تار ،ڈریگن ٹیتھ،ٹرکیں اور کناتوں کے ذریعے بلاک کیا جائے گا دوران محرم کوئٹہ پولیس ، بی سی ،آر آر جی ،اے ٹی ایف اور ڈسٹرکٹ کی نفری ڈیوٹی سرانجام دینگے دوران محرم پاک آرمی اسٹینڈ بائی رہیں گی ۔7اور 10محرم الحرم کے جلوس کی کے فضائی نگرانی کیلئے ائیر سرویلنس ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ۔جن میں پولیس کے دو افیسران کے ہمراہ دو ہیلی کاپٹروں میں ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔خفیہ کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی بھی کی جائے گی اور اسکے علاوہ 7محرم کو 3ہزار نوجوان ڈیوٹی پر ہونگے ۔ایف سی کے نوجوان بھی محرم کے دوران ہمارے ساتھ مکمل تعاون پر ہونگے ۔ اسلحے کی مکمل پابندی ہو گی جلوس میں تلاشی کے بغیر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں 21مستقل ناکے جبکہ 49ناکے مجالس کیلئے لگائے گئے ہیں موبائل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ایگل اسکواڈ ٗ مددگار فورس بھی 24گھنٹے گشت کر رہے ہیں۔