برمنگھم ( نمائندہ خصوصی) پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایکمین نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو معاشی بحران سے نکالے بغیر اچھے نتائج کی توقع نہیں، انہیں نوکری دینا ہوگی۔ ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کار کردگی سے مایوسی ہوئی، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ہمارے کھلاڑی چوتھے کوارٹر میں بہت زیادہ دبائو میں آگئے،فٹنس میں بہتری آئی ہے ، کچھ تجربے کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام ہیں، ٹیم منیجر سمیر حسین نے کہا کہ اتنے مارجن کی شکست کا اندازہ نہیں تھا ۔ دوسری جانب قومی سابق کپتان سمیع اللہ نے پی ایچ ایف میںمخلص لوگوں کو لانے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ کے آنے کے بعد بھی کار کردگی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔