• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ ہیں، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے حق خودارادیت دلانے کیلئے آخری سانس تک ساتھ دینگے، مودی حکومتت کا جنونی نظریہ زمیں بوس کرکے کشمیر کو آزاد کرائینگے،بھارت کشمیریوں کا استحصال کرنا بند کردے ڈائیلاگ کا دور ختم اب کشمیریوں کو طاقت سے آزادی دلانا ہوگی،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہاریکجہتی کے تحت ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم استحصال کشمیر ڈے کے طورپر منایا گیا، پاکستان سنی تحریک کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے نکالی گئی ریلیوں اور مظاہروں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مرسکتے ہیں کشمیر بھارت کو نہیں لینے دینگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید