• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 6 ماہ کے دوران ملیریا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں رواں سال ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملیریا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی،ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز ٹھٹہ میں 4 ہزار 5سو 4ریکارڈ کئے گئے ہیں،تاہم ملیریا سے ہلاکتوں کی شرح صفر فیصدہے،محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع میں 687 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید