• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کثیر المنزلہ عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت ،عدالت نے 6 ملزمان کو جیل بھیج دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس فیز 8 میں کثیر المنزلہ عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت سے متعلق کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان بھی طلب کرلیا ہے ، کیس میں گرفتار 6 ملزمان محمد عمار،عثمان،اویس عزیز ،احمد جمیل،فاز اور خضر اکبر کو پیش کیا گیا۔ 
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید