• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 -9 اور 10محرم کے مرکزی جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو نکالے جانے والے مرکزی ماتمی جلوسوں کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا،تینوں مرکزی جلوس مختلف اوقات میں نشتر پارک سے برآمد ہوکر کھارادر کے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پریز ہونگے، جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا،شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق 8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا، یہ جلوس نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر آئے گا ،بابائے اردو روڈ سے بارہ امام ، پھر ایم اے جناح روڈ سے بولٹن مارکیٹ ، کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بار گاہ پر اختتام پزیر ہوگا جبکہ 9 محرم الحرام کو مارٹن روڈ کی جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف سے صبح نو بجے شعیہ علما کا جلوس برآمد ہوکر نشتر پارک پہنچے گا، جہاں 12 بجے مرکزی مجلس منعقد ہوگی جسکے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوگا،یہ جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ سے صدر، ریگل سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے کھارادر پہنچے گا۔یوم عاشور کو صبح 8 بجے مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوگی جسکے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوگا، یہ جلوس نمائش ایم اے جناح روڈ سے صدر، ریگل سے ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتا مزیر ہوگا، جلوس کے موقع پر جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، شہری متبادل راستہ اختیار کریں، عوام کی رہنمائی کے لیئے ٹریفک پولیس کے اہلکار تمام ڈائیورژن پر موجود ہونگے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید