• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی طیاروں کی بمباری، کمانڈر سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ (اے ایف پی) غزہ جمعہ کے روز اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں اسلامک جہاد کے سینئر کمانڈر سمیت 15 سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں، اسلامک گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ان پر جنگ مسلط کردی ہے، غزہ کی حکمران جماعت حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک نیا جرم کیا ہے جس کی اسے ضرور قیمت چکانی پڑے گی۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بمباری کے دوران شہید ہونے والوں میں ایک 5 سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے بمباری میں 15 مزاحمت کاروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غزہ میں موجود فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ فضائی حملوں میں ایک سالہ بچی، کمانڈر تیسر الجابری بھی شامل تھے۔ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ بمباری فلسطینی مزاحمت کار گروپ کیخلاف آپریشن کا حصہ ہے جبکہ اسلامک جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ہم پر جنگ مسلط کردی ہے اور ہم متحد ہوکر اپنا اور اپنی عوام کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دشمن کو اپنی مزاحمتی اور ثابت قدم رہنے کی پالیسی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دوسری جانب غزہ شہر میں اسرائیلی طیاروں کے حملوں کے بعد ایک عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوئے جبکہ امدادی کارکنوں نے کئی زخمی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید