• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 1500 ارب تک پہنچ گیا‘ مصدق ملک

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 1500ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، ملک کو گیس کی قلت کا سامنا ہے‘سندھ بھی ایک دو سال میں گیس کمی کا شکار ہو جائے گا‘کوئی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا،ہر سال ملک میں 10 فیصد کی شرح سے گیس میں کمی آ رہی ہے ۔ گزشتہ روزسینیٹ اجلاس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی، تاج حیدر اور سینیٹر مشتاق احمد کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے گیس کے نقصانات 8 فیصد اور ایس ایس جی سی کے 16فیصد ہیں، ہمیں ان میں کمی لانی ہے‘پنجاب کے زیادہ تر کارخانے ایل این جی پر چلتے ہیں اور انہیں پائپ لائن گیس فراہم نہیں کی جاتی لیکن سندھ بھی ایک دو سال میں گیس کمی کا شکار ہو جائے گا، اسی طرح بلوچستان کو سردیوں میں گیس کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے‘ملک کا ترقیاتی بجٹ اور دفاعی اخراجات 1500ارب روپے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے مجموعی اخراجات 570ارب ہیں لیکن ہمارا مجموعی گردشی قرضہ ان سے کئی زیادہ ہے، اس میں کمی لانے کی ضرورت ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید