• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کربلا کے شجاعت آفریں واقعات کی یا ددلانے کامہینہ، مقررین

ر اولپنڈی( خصوصی نمائندہ)حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثاروں کی یاد میں عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری رہا۔امامبارگاہ گریسی لائن سے جلوس ذوالجناح برآمد ہوا ۔قبل از جلوس مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ارشد امیر عابدی نے کہاکہ ماہ محرم کربلا کے شجاعت آفریں واقعات کی یا دلانے کامہینہ ہے ۔ امام حسینؓ کی یادگار منانے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانان عالم اپنا تعلق نمائندگان الہیٰ کے ساتھ قائم و مستحکم کر سکیں ۔ امام بارگاہ حفاظت علی شاہ میں 6محرم کی مجلس سےخطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہا کہ محمد و آل محمدکے دامن سے وابستگی نجات اور فلاح کی ضمانت ہے۔عزاخانہ زینبہ قصر ابوطالب میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ بنت علی موسوی نے کہا کہ محرم الحرام میں نواسہ رسول ؐ کی مجالس و جلوس عزا ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج ہے ۔ دیگر علاقوں میں عشرہ محرم کی مجالس سے مختلف علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔ دریں اثناء راولپنڈی میں بھی ہفتہ 7محرم کو شہزادہ قاسم ابن حسن کی مہندی کے جلوسوں کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس مہندی امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑبازا ر اور نیا محلہ سے10بجے شب برآمد ہونگے ۔۔قبل ازیں امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑبازار میں مجلس سے علامہ سیدقمرحیدرزیدی 9بجے شب خطاب کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید