• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال، مراکز صحت ادویات کا وافر اسٹاک موجود رکھیں، سیکرٹری ہیلتھ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں اور مراکز صحت میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لایا جائے۔ یہ باتیں انہوں نےسروس ڈیلیوری بہتر بنانے بارے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کو ہمہ وقت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح بنایا جائےاور انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں اور مراکز صحت کی صفائی اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال پر خصوصی فوکس کیا جائے اور ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو بروقت اور موثر طور پر استعمال میں لایا جائے۔
ملتان سے مزید