• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے خلاف عوام کا ساتھ دیا جائے گا، حاجی غلام بلور

پشاور(جنگ نیوز)اے این پی کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور نے بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت بے روزگاری امن و امان کی خراب صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے اے این پی مہنگائی کے سلسلے میں عوام کا ساتھ دے گی الحاج غلام احمد بلور نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئینی طور پر خیبر پختونخوا میں پیدا ہونے والی بجلی و تیل کی آمدنی صوبے کا حق ہے خیبر پختونخوا قیمتی وسائل سے مالا مال ہے اگر صوبے کے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی صوبے پر خرچ کی جائے تو خیبر پختونخوا سے غربت و بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا اور خیبر پختونخوا سب سے زیادہ ترقی یافتہ و خوشحال صوبہ بن جائے گا۔ اے این پی صوبوں کے وسائل پر صوبوں کے اختیار کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور اس کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے۔باچا خان کے پیروکاروں کو عوام کے حقوق کے لئے ہر آمر سے ٹکرانے جانوں کی قربانی دینے اور جیلوں میں جانے کا اعزاز حاصل ہے۔
پشاور سے مزید