• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہدائے پولیس ‘ فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپس

پشاور(نمائندہ خصوصی )فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کے زیر اہتمام 4اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی پشاور پولیس لائن ‘شاکس پولیس لائن ‘ مردان پولیس لائن ‘ نوشہرہ پولیس لائن ‘ غلنئی مہمند پولیس لائن ‘ کوہاٹ پولیس لائن اور شبقدر پولیس لائن میں عطیہ خون کیمپس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پولیس کے جوانوں سمیت دیگر اعلیٰ افسران بالا نے بھی پولیس شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرتھیلی سیمیا و ہیمو فیلیاءاور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کےلئے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔
پشاور سے مزید