• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام سیکورٹی، ملک بھر میں فوج تعیناتی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) محرم الحرام میں سیکورٹی کیلئے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محرم الحرام میں امن و امان کیلئے سول آرمڈ فورسز بھی تعینات ہوگی ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی ۔

 فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کیلئے تمام صوبوں کے علاوہ حکومت آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ نے درخواست کی تھی۔

وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی۔ وزیر اعظم نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کی ہدایت کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید