• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری، اماراتی سفیر کا اہم کردار

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان میں متوقع اماراتی سرمایہ کاری میں اماراتی سفیر نے اہم کردار ادا کیاہے۔ 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ پاکستان کے معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 اماراتی حکومت کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ا ور انہوں نے ذاتی طور پر اس کوشش میں مدد کی ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جن میں گیس، توانائی کے بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی، ہیلتھ کیئر، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونی کیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایسے تمام اقدامات کا خیرمقدم کر رہا ہے جو دونوں ممالک کی معیشت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔

اہم خبریں سے مزید