• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، دوست ممالک کی جانب سے گرین سگنلز، 671 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، دوست ممالک سے فنڈنگ گیپ پورا کرنے کا گرین سگنل ملنے کی خبروں سے مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی تیزی کا رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں 671پوائنٹس کا اضافہ، 42 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال، 76.52 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 86 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم47.65 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا،آئی ایم ایف کی شرائط پوری ہونے اور فنڈنگ گیپ سے متعلق دوست ممالک کی جانب سے گرین سگنلز کی خبروں کے باعث جمعہ کو بھی مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی ، اور ٹریڈنگ کے آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر یہ رحجان برقرار رہا، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے کے ایس ای100انڈیکس 670.87 پوائنٹس کے اضافے سے 41425.37 پوائنٹس سے بڑھ کر 42096.24 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 222.68 پوائنٹس کے اضافے سے 15882.78 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 396.98 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 28603.42 پوائنٹس سے بڑھ کر 29000.40 پوائنٹس پر آگیا ۔
اہم خبریں سے مزید