• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفرد ترین برڈ آئیوری چرپی پارک کا بحریہ ٹاؤن کراچی میں افتتاح

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کے وژن کے مطابق پاکستان کے منفرد ترین برڈ آئیوری چرپی پارک کا عروس البلاد کراچی کے بحریہ ٹائون میں جمعہ کے روز افتتاح کر دیا گیا۔ 46اقسام کے چھ سو سے زائد چہچہاتے پرندے اس پارک میں چھوڑے گئے ہیں۔ ایمزون جنگل کا تاثر دیتی ہوئی مصنوعی دھند‘ موسیقی اور لائٹنگ سسٹم نے اسے جدید ترین قدرتی برڈ آئیوری چرپی پارک کی شکل دیدی ہے۔ افتتاحی تقریب جمعہ کی شام منعقد ہوئی جس میں بحریہ ٹائون کے رہائشیوں‘ کراچی کی اعلیٰ شخصیات کے ساتھ بحریہ ٹائون کراچی کی انتظامیہ اور انکی فیملیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایک ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے اس برڈ آئیوری پارک میں چھیالیس اقسام کے چھ سو سے زائد پرندے چھوڑے گئے ہیں جو دنیا بھر سے لائے گئے ہیں۔ چرپی پارک میں ایمزون جنگل کا تاثر قائم کرتی دھند‘ موسیقی اور لائٹنگ سسٹم صاحب ذوق خاندانوں کو کشاں کشاں لا رہا ہے اور پارک کو بھی ایمزون جنگل کی طرز پر بنایا گیا ہے جو پرندوں کو نہ صرف قدرتی ماحول فراہم کر رہا ہے بلکہ سیرو تفریح کیلئے آنیوالوں کو بھی ان جنگلات کی جھلک دکھاتا ہے اور پارک کی یہی خوبی اس کو ملک بھر میں موجود متعدد برڈ آئیوری سے ممتاز اور یکتا کر رہی ہے۔ چرپی پارک میں مختلف اقسام کے کیکاٹو‘ مکائوز‘ فیزنٹس‘ فنچز‘ لوری کیٹس‘ پیرا کیٹس‘ گرے پیرٹس‘ بلبل‘ ایشیائی کوئل بھی موجود ہیں۔ آنے والے شائقین نہ صرف ان اگزوٹک پرندوں کو قدرتی ماحول میں قریب سے دیکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے فیڈ بھی کروا سکتے ہیں۔ اس برڈ آئیوری میں خواہشمند افراد کیلئے سوونیئرز بھی موجود ہیں جہاں سے مختلف طرز کی یادگار اشیاء موجود ہیں جو آنے والوں کو تادیر اس پارک کی یاد دلاتی رہیں گی۔ بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ریاض ملک کے وژن کا عکاس یہ پارک نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کیلئے بھی ایک زبردست تحفہ ثابت ہو گا اور یہی نہیں بلکہ بحریہ ٹائون کراچی پہلے ہی پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ تھیم پارک‘ ڈے اینڈ نائٹزو‘ ڈینزو‘ 36ہول گالف کلب‘ ایفل ٹاور‘ کارنیول کو عوام کیلئے پیش کر چکا ہے۔ جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم حرمین شریفین (مسجد الحرام‘ مسجد نبوی) کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد گرینڈ جامع مسجد اور سیون سٹار ہوٹل بحریہ ٹائون میں تکمیل کے آخری مراحل طے کرنے لگے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید