• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ، کسٹم انٹیلی جنس اسلام آباد کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط، دو اسمگلر گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ایف بی آر کے کسٹم انٹیلی جنس اسلام آباد نے ایک آپریشن کے دوران کروڑ وں روپے مالیت کی548کلوگرام منشیات (چرس) ضبط کر لی اور دو سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے، ڈی جی آئی اینڈ آئی کسٹم فیض احمد کو ملنے والی خفیہ اطلاع پرڈائر یکٹر آئی اینڈ آئی راولپنڈی عرفان وحید نے کارروائی کی ہدایت کی ، کسٹم انٹیلی جنس کے انسداد سمگلنگ آرگنائزئشن نے یہ کارروائی کامیابی سے مکمل کی ، ایڈیشنل ڈائر یکٹر کنول علی اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سالک محمود گوندل کی زیر نگرانی ایم ون موٹر وے پر کوئٹہ سے پشاور جانیوالے ٹرک پر چھاپہ مارا گیا اورتلاشی لی گئی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے چرس سے بھر ے 548پیکٹ برآمد ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید