• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ توڑ پھوڑ مقدمات، پولیس رپورٹ میں یاسمین راشد، شفقت محمود و دیگر بے گناہ قرار

لاہور ( نمائندہ جنگ ) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میںپولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی جس میں یاسمین راشد، شفقت محمود ودیگر کو بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے،مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات ختم کرد ی گئیں،پولیس نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں،PTIرہنماؤں نے ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔عدالت کے روبرو پی ٹی آئی رہنمایاسمین راشد، شفقت محمود، اسلم اقبال، محمود الرشید، عندلیب عباس اور جمشید چیمہ ضمانت کیلئے پیش ہوئے، تحریکِ انصاف کے 14 رہنماؤں نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ، گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے۔
اہم خبریں سے مزید