• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک کے نام پر فراڈ، بینک نظام سخت کردیا، اعلامیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک کا نمائندہ بن صارفین کے فراڈ اور جعلی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرکے بھاری منافع حاصل کرنے کا کہہ کر صارفین سے کیش رقم کرنے کی اطلاعات پر نیشنل نے اپنے نظام کو مزید سخت کردیا،جمعہ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے صارفین کو مالی فراڈ اور دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اپنی خفیہ معلومات کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات پر عمل درآمد کریں۔ بینک کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض دھوکے باز افراد این بی پی کے جعلی نمائند ے بن کر صارفین کو جعلی کیش پرائز سکیموں کی پیش کش کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی خفیہ معلومات حاصل کرکے ان کے ساتھ مالی فراڈ کرسکیں۔
اہم خبریں سے مزید