• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں اشیائے خردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

پشاور(این این آئی)حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام،پشاور میں اشیائے خردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔یوٹیلٹی سٹورز پر لوبیہ35روپے،دال مسور40،دال چنا 30روپے اور چائے کی قیمت میں فی کلو250روپے اضافہ ہوگیاہے۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں اشیائے خردونوش کی قیمتوں کو بر لگ گئے ۔یوٹیلٹی سٹورز پر لوبیہ35روپے،دال مسور40،دال چنا 30روپے اور چائے کی قیمت میں فی کلو250روپے اضافہ ہوگیاہے۔اسی طرح شیمپو 40اورصابن فی دانہ کی قیمت میں31روپے اضافہ ہوا ہے ۔پشاور کے یوٹیلٹی سٹور سے چینی اور گھی غائب ہیں،یوٹیلٹی سٹورپر مہنگی اشیاء او عدم دستیابی کے باعث شہری خالی ہاتھوں واپس گھر لوٹ جاتے ہیں ۔شہری کہتے ہیں کہ حکومت اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کریں
پشاور سے مزید