پشاور(این این آئی)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر کورونا ویکسی نیشن کا عمل زور و شور سے جاری ہے اور انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مراکز صحت، بی آر ٹی سٹیشنوں اور دیگر جگہوں میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگوا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد خود کو اور اپنے فیملی ممبران کو کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔