• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ مقدمے میں نامزد ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

پشاور (نیوزرپورٹر )پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس فہیم ولی نے منشیات سمگلنگ مقدمے میں نامزد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عبد الرحمن کو تھانہ ہنگو کے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا اور ملزم کے قبضے سے پانچ کلو گرام چرس برآمد کرکے منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کردیا تھا ملزم نے ہنگو کے مقامی عدالت میں ضمانت درخواست دی جو مسترد ہوئی جس کے بعد ملزم نے اسد خان شہزادہ یوسفزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت درخواست دی دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ پر کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ موجود نہیں ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے خلاف شواہد ناکافی ہیں لہذا عدالت ملزم کو رہا کریں عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر ضمانت درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے
پشاور سے مزید