مورو ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنرنوشہروفیروز محمد تاشفین عالم نے نوشہروفیروز کی حدودسے گزرنے والے دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کامعائنہ کیا۔ دریائے کے رائیٹ گائیڈ بینک دادو مورو برج پر محکمہ آبپاشی روہڑی ڈویزن مورو کے ایکسین نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت دریائے سندھ میں اس مقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے آج سکھر بیراج سے 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں چھوڑاجارہاہے۔ جبکہ 2 لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ تک نچلے، 3لاکھ 50 ہزار سے پانچ لاکھ تک درمیانے اور 5 لاکھ سے سات لاکھ کیوسک تک اونچے درجے کا سیلاب کہلاتا ہے ۔اس مقام سے 2010 گیارہ لاکھ کیوسک سے زائد سیلاب گزر چکا ہے اس لئے اس وقت خطرے کی کوئی بات نہیں ۔