• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں کرکٹر حارث رؤف ”ایک دِن جیو کے ساتھ“۔ایمن الظواہری پر ”جرگہ“ میں اہم حقائق!۔

کراچی (جنگ نیوز) معروف کرکٹر حارث رؤف نے کہا ہے کہ جب تک زندگی کی سانس باقی ہے اُس وقت تک لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلتا رہوں گا۔ اِن خیالات کا اظہار سانس باقی ہے اُس وقت تک لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلتا رہوں گا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سیل مین بنا تھا لیکن میرا شوق اور جنون کرکٹ تھا۔ لوگ مجھے حارث اسلام آبادی کے نام سے جانتے ہیں۔ پیسے لیکر دوسری ٹیموں کیلئے ٹیپ بال میچز کھیلتا تھا۔ شہرت پانے کے بعد لڑکیاں بہت تنگ کرتی تھیں، شروع میں اُن کا تنگ کرنا اچھا لگتا تھا مگر اب برا لگنے لگا ہے۔ بہت جلد شادی کر لوں گا۔ پاکستان میں بابر اور رضوان پسندیدہ کرکٹر ہیں جو بہت محنت کرتے ہیں۔ بیرونی دُنیا میں ولمسن، روٹس اور کوہلی کی کرکٹر پسند ہے۔ کرکٹر نہ ہوتا تو فوج میں ہوتا۔تفصیلی گفتگو اتوار کی شام 7بجکر5منٹ پر نشر کی جائے گی۔ ٭ایمن الظواہری کون تھے، القاعدہ میں شمولیت اور قیادت تک کیسے پہنچے، امریکا نے ایمن الظواہری تک کس طرح رسائی حاصل کی، کیا الظواہری پر ڈرون حملہ طالبان قیات کیلئے سنگین پیغام ہے، عمران خان بھارت اور امریکا سے کیسے مدد حاصل کرتے رہے، فارن فنڈنگ کرنے والی قوتیں عالمی سازش کا حصہ تھیں، پی ٹی آئی کی دھمکیوں کے پیچھے کیا منصوبہ ہے۔ اِن تمام موضوعات پر ”جرگہ“ میں گفتگو ہوگی۔ سلیم صافی کی میزبانی میں پروگرام رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید