• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب اسلم رئیسانی اورلشکری رئیسانی کا اظہار تشکر

کوئٹہ( پ ر) چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، نوابزادہ میر بابو جان رئیسانی نے اپنی والدہ کی وفات پر سراوان ہاؤس آکراورملک وبیرون ملک سے بذریعہ ٹیلی فون ،اخباری بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، اعلیٰ حکومتی شخصیات، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، عدالت عالیہ و ماتحت عدالتوں کے ججز ،وفاقی وصوبائی وزراء،قبائلی عمائدین ، معززین شہر، تاجر ، اساتذہ، وکلاءوٹریڈ یونیز کے نمائندوں،اعلیٰ پولیس وانتظامی افسران ،موجودہ وسابق بیوروکریٹس ، ڈاکٹرز، صحافیوں ،سیاسی و سماجی کارکنوں ، ادیبوں و دانشوروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعزیت کرنے والے تمام لوگوں نے مشکل وغم کی اس گھڑی میں ہمارے غم میں شریک ہوکر ہمارا حوصلہ بڑھایا ہم ان تمام بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید