پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر کھلونا پریشر ہارن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اتوار کے روز انتظامی افسران نے اندرون شہر بازاروں، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈٗ یونیورسٹی روڈ‘ تہکال ‘ ارباب روڈ ٗ بورڈ بازار اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران بازاروں سے ہزاروں کی تعداد میں کھلونا پریشر ہارن کو سرکاری تحویل میں لے کر انہیں ضبط کرلیا گیا کھلونا پریشر ہارن کے خلاف عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر اس کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے ان کھلونا پریشر ہارن کی و جہ سے عوام کو شدیدپریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اور خصوصا بزر گ اور بیمار شہریوں کو ذہنی کوفت سے گزرنا پڑ رہا ہے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو بازاروں میں کھلونا پریشر ہارن فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور بازاروں سے پریشر ہارن سرکاری تحویل میں لینے کی ہدایت کی ہے۔