بر منگھم( نمائندہ خصوصی)کامن ویلتھ گیمز میں کینیا کےاومان پالا فرڈینیڈڈ نے مردوں اور جمیکا کی ہیرا تھامسن ایلنی نے تیز ترین مرد اور خواتین ایتھلیٹس کا اعزاز حاصل کر لیا، دونوں کھلاڑیوں نے 100میٹرز ریس جیتی، خواتین کے ہاکی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے آسٹریلیا کو2.1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ بھارت نے برانز میڈل جیتا،خواتین کے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8وکٹ سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ نے دووکٹ پر111رنز بنائے، انگلینڈ کی ٹیم نے نو وکٹ پر110رنز بنائے تھے،آسٹریلیا نے کینیڈا کو شکست دےکر مردوں کے ایونٹ کا بیچ والی بال فائنل جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا،باکسنگ میں شمالی آئرلینڈ کے باکسر ز نے تین گولڈ میڈل جیت لیا،4X100یٹرز مردوں کی ریس کا گولڈ میڈل انگلینڈ نے حاصل کیا،ویلز کی ایکلس روز نے خواتین باکسنگ کا گولڈ میڈل جیتا، کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلین کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز کی تعداد166تک پہنچادی جس میں62گولڈ52 سلور اور 52گولد میڈلز شامل ہیں، بھارت کے گولڈ میدل کی تعداد17ہوگئی ، انگلینڈ دوسرے ،کینیڈا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے، پاکستان ایک گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر 19ویں پوزیشن پر ہے۔