• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسین ؓ کا پیغام ظلم کیخلاف لڑائی ہے، سراج الحق

لاہور( نیوزا یجنسیاں ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب کا لہو نچوڑ کر محلات کے چراغ جلا ئے جاتے ہیں، امام حسین ؓ کا پیغام ظلم کیخلاف لڑائی ہے،اس ملک میں جتنے حکمران بھی آئے وہ ووٹ سے نہیں بلکہ سلیکشن سے آئے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ خدا کا پیغام ہے کہ لوگوں کو منظم کرو اور ظالمو سے لڑو جبکہ امام حسین کا پیغام ہے ظلم اور جبر کا مقابلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے فیصلے پارلیمنٹ کے بجائے بند کمروں میں ہوتے ہیں اور ہم پر جتنے حکمران آئے وہ ووٹ سے نہیں بلکہ سلیکشن سے آئے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ اندھیر نگری اور چوپٹ راج کو کون بدلے گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین نے 7 کروڑ روپے چند سالوں میں تنخواہ لی۔

اہم خبریں سے مزید