نوشہرہ ( نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرپرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے ‘اس میں شامل پی پی پی ، اے این پی سمیت دیگر جماعتیں جلد الگ ہو جا ئیں گی ، جلد مسلم لیگ اور جمعیت بھی الگ ہوکر اس مردہگھوڑے پی ڈی ایم کو کسی ویران میں دفنا دیں گے ، کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج ہم نو الہ اور ہم پیا لہ بنے ہو ئے ہیں لیکن یہ کمپنی زیا د ہ دیر نہیں چلے گی‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ گل ڈھیری شولیتی جلسے اور ولئی میں اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘اپنے خطاب میں پرویزخٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنا پر اس صوبے میں تیسری بار اور وفاق میں دوسری بار برسر اقتدار آئے گی اور مولانا فضل الرحمان سمیت نواز شریف ، زرداری سب کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا کیونکہ عمران خان کا ساتھ دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ملک سے کرپٹ ٹولے سے قوم کو چھٹکارا دلا سکوں۔