• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصول رضائے الٰہی کیلئے کوئی بھی قیمت چکانا پڑے، چکا دی جائے

گھوٹکی( نامہ نگار) جلسہ ذکرِ شہادتِ حضرت امام حسین ؓ ،پیر سید محمد شاھد علی شاہ جیلانی البغدادی کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں کرنل جنید، کرنل عطاءاللہ، میر فیاض خان بُھرٹ، جام جنید خان ڈھر، جام نبیل ڈھر، سردار عاصم خان مزاری، پیر سید بشیر احمد شاہ جیلانی، پیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی، مفتی محمد سرور، میاں عبدالخالق قادری، میاں حامد قادری، ذوالقار خان مھر، ایس ایس پی غلام سرور ابڑو، رشید احمد زرداری، مفتی چمن زمان، مفتی محمد احمد چستی، مولانا محمد اشرف سعیدی، سید ماجد شاہ سمیت سیکڑوں مریدوں اور عقیدتمندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پیر سید محمد شاھد علی شاہ جیلانی البغدادی نے عظیم الیشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا حق سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ﷲ اور اُس کے رسول ﷺکی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اگر جان کی قربانی بھی دینا پڑے تو دریغ نہ کیا جائے حضرت امام حسین ؓ نے اپنی جان کی قربانی دے کر قیامت کے لیے یہ سبق دیدیا کہ حصول رضائے الٰہی کے لیے کوئی بھی قیمت چکانا پڑے تو چکا دی جائے، آج اگر ہم سب اسوہ حسینی ؓپر عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا ہمارے قدموں میں آسکتی ہے نواسۂ رسولؐ کے پیغام کو عام اور اپنی زندگیوں پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کربلا کی عظمت کو سلام پیش کرتے حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لیے لازوال قربانیاں دیں واقعہ کربلا ہمیں حق اور سچ پر ڈٹے رہنے اور جزبہ ایثار کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین ؓاور ان کے رفقاء نے اپنی جانوں کے نذانے پیش کر کے حق کو زندہ رکھا جبکہ باطل کی ہمیشہ شکست ہوئی جلسے میں نبی آخر زماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زُلفِ مبارک کی زیارت بھی کروائی گئی جبکہ پیر سید محمد شاھد علی شاہ جیلانی البغدادی نے رقت انگیز دعا کروائی آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

سندھ بھر سے سے مزید