• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی اہلیہ کا سوئم، سید امین الحق ودیگر کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی وو فاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم آپ کے ساتھ ہے۔وہ یہاں فیضان مدینہ مسجد میں امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری کے صاحب زادے حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی زوجہ کے سوئم میں شریک تھے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری، نامزد امیدوار این اے۔245معید انور اور وسیم آفتاب بھی موجود تھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور استقامت سے نوازے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید