• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

رحیم یار خان(نمائندہ جنگ) شوہر نے بیوی پر تیزاب ڈال دیا، ہسپتال منتقل، مقدمہ درج، چک 194 پی کے رہائشی لیاقت علی کی شادی 10 سال قبل آمنہ سے ہوئی تھی، جس سے چار بیٹیاں پیدا ہوئیں، بیٹا پیدا نہ ہونے پر اکثر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز شوہر لیاقت علی نے گھر میں پڑا ہوا تیزاب بیوی آمنہ پر انڈیل دیا جس سے آمنہ بری طرح جھلس گئی، شیخ زاید ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مقدمہ درج۔