ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے 5 روز میں 161 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 2 لاکھ 7 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 35لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔یکم تا5اگست2022ء کے دوران ملتان سرکل میں تین بجلی چوروں کو 70240روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔