پشاور ( آن لائن ) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عمران یوسفزئی ،ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر نور محمد اور دیگر متعلقہ افسروں کے ہمراہ نشے سے پاک پشاور مہم کے تحت زیرِ علاج نشے کے عادی افراد کے علاج کے معائنے کی غرض سے بحالی مراکز دوست فاونڈیشن،کیر سنٹر دا حق آواز اور الخدمت بحالی کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر پشاور کو ڈھائی ماہ سے جاری علاج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی کمشنر پشاور مریضوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت اور ان کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کی انہوں نے بحالی مراکز کے باورچی خانوں، باتھ رومز، خواب گاہوں اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے بحالی مراکز انتظامیہ کو۔زیرِ علاج مریضوں کی بہترین دیکھ بھال علاج معالجے اور رہائش کی اعلیٰ سہولیات کی ہدایات جاری کی انہوں نے بعض مراکز میں پرانے ائر کنڈیشنز کی۔جگہ نئے ائرکنڈیشنرز لگانے کی ہدایات جاری کیے کمشنر پشاور نے نشے سے صحتیاب ہونے والوں کی خاندانوں کیساتھ ملاقات کیلئے خصوصی انتظامات کرنے اور سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کیے انہوں نے زیرِ علاج افراد کی بحالی کے حوالے درجہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کیے انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے نشے کے عادی افراد کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں کامیاب مہم پر کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا اور ان کو دعائیں دی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر پشاور نے کہا کہ 25 اگست کو ان کی زندگی کا تاریخی دن ہوگا جب صحتیاب ہونے والے افراد اپنے گھروں کو روانہ ہونگے اور پھر سے نئی زندگی شروع کرینگے انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو 26 اگست سے دوبارہ آپریشن شروع کرنے کے لئے تیاریوں کی ہدایات جاری کیے۔