• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 شیرفروش گرفتار 600لیٹر مضر صحت دودھ تلف

پشاور(وقائع نگار) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے 9 شیر فروشوں کو گرفتار کر کے 6سو لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ کو تلف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمان نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کے ہمراہ نواب مارکیٹ، زاہد مارکیٹ، شیر شاہ مارکیٹ، ابراہیم مارکیٹ اور محمد زئی مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔ دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 09 شیر فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے دکانوں کو سیل کر کے 600 لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔ان گرفتار شیرب فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید