• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سیدہ زینب نقوی کا پشاور کے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ ‘انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرمحکمہ سوئی گیس‘ محکمہ واپڈا اور محکمہ ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے گذشتہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کوہاٹی گیٹ ‘سرکی گیٹ ‘محلہ خدادا ‘محلہ محمد داد اوردیگر امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا س دوران انہوں نے مختلف مقامات پرسہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ‘صفائی ‘ بجلی اور گیس کے بارے میں آ گاہی حاصل کیں جس پر انکو بتایاگیا کہ صفائی ‘ بجلی کا انتظام تو ٹھیک ہے جبکہ گیس کی پریشر کم ہے جس پر انہوں نے محکمہ سوئی گیس کو گیس کے حوالے سے شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس کی مسا ئل موقع پر حل کئے جبکہ محکمہ واپڈا اور ڈبلیو ایس ایس پی کی صفائی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔