• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کا ناراض رکن ہوں‘ عمران چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں‘ راجہ ریاض

فیصل آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے بھی اپوزیشن لیڈر ہوں لیکن ناراض رکن ہوں‘فارن فنڈنگ ثابت ہونے پر عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں‘ اکبر ایس بابرکو پارٹی سربراہ بنایاجائے‘پی ٹی آئی ورکرز نے سوشل میڈیا پر انتہائی گھٹیا کام کیا، عمران خان نے گھٹیا کام کرنے والوں کو ضرور شاباش دی ہو گی‘عمران خان کا دہرا روپ ہے، ایک چہرہ اسلامی ٹچ والا ہے، عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی۔پیرکو فیصل آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کرپٹ اور جھوٹا آدمی ہے‘عمران خان کی13 اگست کواسلام آباد جلسہ کی کال فتنہ فساد پھیلانے کیلئے ہے، حکومت فوری اقدام کرے۔راناثنا ء اللہ پر منشیات کا مقدمہ جھوٹا تھا اور عمران خان کی ایما پر قائم ہوا تھا‘ عمران خان اس ملک کیلئے ایک فتنہ ہے، نوجوان ایسے فتنے سے بچیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو خود بتایا تھا کہ بزدار ہر کام میں کرپشن کررہا ہے۔عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کیسے جیت گیا، رانا ثناء اللہ کا بندوبست میں کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید