اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ راجہ ریاض جیسے ضمیر فروشوں کی سیاست انجام کو پہنچ چکی ، پیسے لے کر ضمیر فروخت کرنے والے بے شرم کو اداروں کی ترجمانی کا کیا حق حاصل ہے ، عوام اسے اصل اوقات یاد دلوائیں گے۔ راجہ ریاض کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ یہ شخص شریفوں سے وظیفہ لیکرپارلیمان کی عزت خاک میں ملانے کا وسیلہ ہے۔ یہ بے شرم کرپٹ ترین خاندان کی غلامی قبول کرکے جمہوری ہونے کا ناکام تاثر دے رہا ہے ، چوروں کے جھرمٹ میں بیٹھ کر نوجوانوں پر تنقید کرنیوالوں کے عزائم سے قوم بخوبی وقف ہے ، افواج پاکستان کیخلاف نفرت انگیز مہم مولوی ، زرداری اور نواز کے اعمال نامے کا حصہ ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ راجہ ریاض کیلئے مشورہ ہے کہ کسی انتخابی حلقے کا رخ مت کریں ، نکلنے کی دیر ہے عوام اس بے ضمیر لوٹے کو اس کی اصل اوقات یاد دلوائیں گے۔