• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے دو تین روز قبل انہیں وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی گئی جو یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کیا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر ایک آڈیو میں یہ بیان کرتے سنے جا سکتے ہیں کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے دو تین دن پہلے بنی گالہ سے کال آئی کہ فوراً واپس آ جائو جس پر میں بنی گالہ چلا گیا وہاں پر دو افراد نے اشارہ کیا کہ پہلے ذرا ہماری بات سن لو، انہوں نے ایک بریلیئنٹ آئیڈیا دیا کہ عمران خان کے علاوہ اور تین ناموں میں سے ایک نام آپکا بھی دینگے میں نے کہا کہ تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کیا ہے؟

آرمی چیف کیلئے بھی بہتر ہے کہ فریش مینڈیٹ پر کوئی بھی حکومت ہو اسکو اپوائنٹ کریں جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ آرمی چیف اپوائنٹ کریگا تو یہ اسکے فائدے میں ہو گا.

 اس نے پاکستان کی تاریخ ہی نہیں دیکھی، جتنے بھی فوج کے چیفس نے بالواسطہ یا بلاواسطہ مداخلت کی وہ تمام وہ آرمی چیف ہیں جو اسی وزیر اعظم نے لگائے تھے اس حوالے سے اسد عمر سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اہم خبریں سے مزید