• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء کونسل کا فوج کے شہدا ءکے لئے کل یوم دعا منانے کا اعلان

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کو افواج پاکستان کے شہدا کے لئے یوم دعا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی قوم اور فوج کے خلاف سازش کرے گا ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے، موجودہ سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے علماء اپنا کردار ادا کریں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے ملک کے اندر محرم الحرام کے اجتماعات پرامن انداز میں مکمل ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل، جمعیت علماء اسلام، متحدہ علماء بورڈ، جمعیت اہلحدیث، علماء فقہ جعفریہ آنے والے جمعہ کو پورے ملک کے اندر اپنے خطبات میں ایسی سازشوں کو بے نقاب کریں گے اور شہداء اور غازیوں کے لئے دعائیں کریں گے ۔
اسلام آباد سے مزید