• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ کی شہادت درس دیتی ہے حق کو دبایا نہیں جا سکتا، سبطین خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے یوم عاشور محرم الحرام کے موقع پر کہا ہے کہ دس محرم حق و باطل کے اس معرکے کی یاد تازہ کرتا ہے ،جس سے یہ ثابت ہو ا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ باطل بظاہر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالآخر مٹنا ہوتا ہے اور حق کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔