• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت سے بل ملنڈا گیٹس فائونڈیشن اوریواین ایڈز پروگرام کے وفود کی ملاقاتیں

لاہور ( جنرل رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان سے بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور یواین ایڈز کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی قیادت مسٹر مائیکل گیلوئے جبکہ یواین ایڈز کے وفد کی سربراہی مس یوکی تاکیموتو نے کی۔علی جان خان نے بی ایم جی ایف کے وفد کو پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں پولیو کاؤنٹرز 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں ۔
لاہور سے مزید