• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون ہوائیں ملک میں داخل 13اگست تک بارشوں کاامکان

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پراونشنل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، 13 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے،  بارش کے باعث لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان، راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔،موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی،جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،اس دوران سیاح اور مسافر محتاط رہیں،اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
لاہور سے مزید